حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے آندھراپردیش ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ و اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (اینٹی کرپشن برانچ) محبوب سبحانی شیخ کو آندھراپردیش ہائیکورٹ کے اعزازی جج کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ محبوب سبحانی ضلع گنٹور سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم ویمولوری پاڈو کے ایک سرکاری اسکول سے حاصل کی۔ چھٹی تا دسویں جماعت تک سری بٹولاراماپنا کمیٹی ہائی اسکول انٹر تا ڈگری کی تعلیم آندھرا لیو ولا کالج وجئے واڑہ سے حاصل کی۔ انہوں نے جے این یو نئی دہلی سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت نامور سینئر وکیل سابق وزیر اے ایاپو ریڈی کے ساتھ قانون کی پریکٹس کی۔ن