محبوب نگر میں آج مولوی محمد عبدالغفار قادری کی کتاب

   

’’اہل سنت و جماعت اور 72 فرقے‘‘ کی رسم اجرائی
محبوب نگر ۔ 2 فروری (پریس نوٹ) 97 واں عرس شریف قطب محبوب نگر میں مردان علی شاہ قادری ؒ 3 فروری بمقام شاہ صاحب گٹہ منایا جارہا ہے۔ بضمن عرس مبارک 3 فروری کو جلسہ استمداد اولیا منعقد کیا گیا ہے جس کی صدارت عالی جناب سید شاہ عبدالرزاق قادری سجادہ نشین درگاہ ممدوح وامیر اہل سنت جماعت محبوب نگر کریں گے۔ اس جلسہ گاہ میں مولوی محمد عبدالغفار قادری نقشبندی کی مرتب کردہ کتاب ’’اہل سنت و جماعت اور 72 فرقے‘‘ زیر عنوان ڈاکٹر سید شاہ خلیل اللہ بشیر اویس بخاری نقشبندی و قادری ڈائرکٹر ابو الفدا اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد کے ہاتھوں انجام دی جائیں گی۔ اس خصوصی میں ناظم جلسہ محمد ابراہیم نقشبندی ذمہ داران لبیک حج سوسائٹی سید سعود احمد صدر محمد اسمعیل چشتی سکریٹری، محمد عبدالقادر قادری، سید ساجد مولانا چشتی، وجیہ الدین چشتی، حافظ عمران نقشبندی عالم نظامیہ، سید سعد اللہ سباحی جہد کار قدیر قادری وغیرہ تقاریب عرس و جلسہ استمداد اولیا میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ مقامی مقرر محمد عبدالقدیر قادری مصباحی بھی مخاطب کریں گے۔