محبوب نگر میں دلخراش سڑک حادثہ

   

سب انسپکٹر اور داماد ہلاک، بیٹی زخمی۔ ایک ہفتہ قبل ہی شادی ہوئی تھی
حیدرآباد۔/22فبروری، ( ایجنسیز ) محبوب نگر ضلع میں ایک برق رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں سب انسپکٹر اور ان کے داماد اور ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ سب انسپکٹر کی بیٹی زخمی بتائی گئی ہے۔ یہ حادثہ بھوت پور منڈل کے قریب اس وقت پیش آیا جب برق رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں سب انسپکٹر 57 سالہ وینکٹ رمنا اور ان کا داماد 25 سالہ پون سائی اور ڈرائیور چندرا ہلاک ہوگئے۔ حادثہ میں سب انسپکٹر کی بیٹی انوشا زخمی ہوگئی جنہیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہلوک سب انسپکٹرکا تعلق ضلع نندیال سے تھا اور وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی بیٹی اور داماد کو حیدرآباد سے کار میں آبائی مقام لے جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پون سائی اور انوشا کی شادی 15 فبروری کو اننت پور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔