حیدرآباد 13مئی(یواین آئی) ضلع محبوب نگرکے جینوگرالہ گاوں میں واقع پیڈاگٹہ پہاڑی پر قرونِ وسطیٰ کے دور کی ایک مصوری دریافت ہوئی ہے ۔ یہ دریافت کوتھاتلنگانہ چارترا برُندم کے رکن کے چندرکانت نے کی، جس کا اعلان منگل کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔ مصوری میں سرخ رنگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک رتھ نما شکل بنائی گئی ہے۔