محبوب نگر میں 2 ڈیاگنوسٹکس سنٹرز مہر بند ‘ ہیلت آفیسر کی کارروائی

   

محبوب نگر 22؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر دو ڈیاگنوسٹکس سنٹرز کو مہر بند کر دیا گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق موسمی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں سے جانچ کی فیس زائد وصول کرنے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر رجنی نے مستقر کے ڈیاگنوسٹک سنٹرس کا معائنہ کیا ۔ راجندر نگر کے پریم ڈیاگنوسٹک پر ڈسٹرکٹ سنٹر میں اور نرملی ڈیاگنوسٹکس سنٹر پہنچ کر انہوں نے تمام ریکارڈز کی تنقیح کی ۔ ریکارڈز سے ثابت ہوگیا کہ یہ دونوں ڈیاگناسٹک سنٹر ٹسٹ کے لئے 600 روپئے سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں ۔ لہذا انہوں نے دونوں ڈیاگناسٹک سنٹر س کو مہر بند کر دیا ۔ اس موقع پران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ماس میڈیا آفیسر وینوگوپال ریڈی ‘ ہیلت ایجوکیٹرس ناگاراج ‘ سرینواسلو اور دیگر موجود تھے ۔