محترمہ نسیمہ بتول کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

   

کریم نگر9/اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ماہرتعلیم ممتاز معروف شاعر حضرت ریاست علی تاج کی دختر محترمہ نسیمہ بتول ایم اے بی ایڈ معلمہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ٹی ڈی سنگھ حافظ بابا نگر بنڈلہ گوڑہ زوجہ محترمہ جناب تاج محمد خان انسپکٹر سی آر پی ایف کو تعلیمی تدریسی خدمات پر 6/اگسٹ کو اردو مسکن سالار ملت آڈیٹوریم خلوت میں منعقد تقریب میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیاگیا۔نسیمہ بتول کا پہلا تقرر ڈسمبر 1997ء میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سیتا رام باغ پر عمل میں آیا تھا۔انہوں نے گورنمنٹ بوائز اسکول میسرم بارکس پر بھی خدمات انجام دیں، محترمہ دیگر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔ موصوفہ ممتاز دانشور و سماجی جہد کار جناب رفعت صدیقی (جدہ ) و نامہ نگار روز نامہ سیاست کریم نگر سعادت صدیقی کی ہمشیرہ ہیں۔ انہیں ایوارڈ ملنے پر ہیڈ مسٹریس محترمہ نکہت سلطانہ اسکول اسٹاف ڈپٹی آئی او ایس محترمہ زینب سلطانہ انچارج جناب رام موہن راو اساتذہ و قائدین نے مبارکباد دی۔