وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ بھارت نے محدود وسائل کے باوجود دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کوویڈ 19 سے بہتر نمٹا۔یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 17 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ مرکز ملک بھر کے 350 اضلاع میں آپا مترا منصوبہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس کے تحت عام شہریوں کو تربیت دی جائے گی ، تاکہ وہ کسی بھی آفت کی صورت میں فوری کارروائی کر سکیں۔انہوں نے کہاہے کہ محدود وسائل اور 130 کروڑ کی بڑی آبادی کے باوجود ہندوستان نے کوویڈ 19 سے تمام دیگر ممالک سے بہتر نمٹا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی غیر جانبدار ایجنسی تجزیہ کرتی ہے تو یہ اس نتیجے پر پہنچے گی کہ ملک نے عالمی وبائی مرض سے نمٹنے اور شرح اموات کو کافی حد تک کم کرنے میں بہت اچھا کام کیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ بہت سے ممالک کے وبا سے نمٹنے میں پسینے چھوٹ گئے ہیں۔امت شاہ نے عالمی وبا کے دوران قابل تعریف کام کرنے پر این ڈی ایم اے کی تعریف کی۔