محروم طبقات کی لڑکیوں اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے یوپ ہب ایپ لانچ

   

نئی دہلی : یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل نے نوجوان ہندوستانیوں خاص کر لڑکیوں اور پسماندہ طبقوں کے نوجوانوں کو مستقبل میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اختراعی ڈیجیٹل ایپ یوپ ہب کو لانچ کیا۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل نے کہا کہ پائیدار ترقی کے نشانوں کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری پر توجہ دی جائے اور آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل فراہم کیا جائے ۔ باہمی تعاون کے ذریعے شروع کی گئی یوپ ہب ایپ ہمارے ملک میں عدم مساوات کو کم کرے گی اور یہ بھی یقینی بنائے گی کہ لڑکیاں اس اقدام سے مستفید ہوں اور مستقبل میں روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں۔ فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں اور ان کے خیالات کو شامل کرنے اور ان کے خیالات کو اہمیت دینے سے ہم ایک پائیدار تخلیق کر سکتے ہیں۔