محفل نعت شہہ کونین و منقبت غوث الاعظمؒ

   

حیدرآباد ۔ یکم نومبر ۔ ( راست ) امجد علی خان کی اطلاع کے بموجب بزم انوار نعت کے زیراہتمام07 ربیع الثانی ، 3 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء زیرنگرانی جناب محمد احمد شاہ قادری بانی و صدر بزم انوار نعت کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ ماہانہ محفل نعت شہ کونین ﷺ و منقبت حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث الاعظمؒؒ منعقد ہوگی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پیرزادہ میر کرامت علی شاہ قادری ، خلیفہ بانوا حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس اور الحاج محسن بن عبداللہ قرموشی و سید اﷲ بخش قادری شرکت کریں گے۔
دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( راست ) : جامع مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مفتی عارف باللہ قاسمی کا درس حدیث ، بروز اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خان قاسمی کا درس قرآن اور بروز پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم کا سلسلہ وار درس قرآن ہوگا ۔ جس میں قرآن کو قرآن ہی کے ذریعہ اور موجودہ دور کے مختلف سائنسی تحقیقات کو قرآن کی تشریحات کے ذریعہ سمجھایا جاتا ہے ۔۔