محفوظ اور شائقین سے بھرے ٹوکیو اولمپک کی امید

   

لوسین: اب جبکہ ساری دنیا میں وبائی مرض کورونا کی ویکسین کی تیاری آخری مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے، لہٰذا جاپان میں اسپورٹس ایونٹ کی محفوظ اور شائقین سے بھرے ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ پرعزم ہورہی ہیکہ رواں برس کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق عوام کے ساتھ محفوظ اور کامیاب منعقد ہوں گے۔ رواں برس کورونا کی وباء پھوٹنے سے 23 جولائی کو شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کو ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا لیکن اب فارماٹیوکل فرم فیزر نے کورونا ویکسین کی امید کو جگا دیا ہے لہٰذا ٹوکیو اولمپکس کی امیدیں بھی بڑھ چکی ہیں۔