محفوظ مستقبل کیلئے لاک ڈاون میں اپنا تعاون پیش کریں:یوگی

   

لکھنؤ23مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) لکھنؤ سمیت لاک ڈاؤن کئے گئے دیگر اضلاع میں لوگوں کی بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلنے کی اطلاع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پھر اپیل کی ہے کہ لوگ اپنی اور اہل خانہ کے صحت کی وجہ سے گھروں میں ہی رہیں۔ کورونا کا خطرہ ابھی برقرار ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاط برتنا ہی محض ایک ترکیب ہے ۔پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا‘‘سبھی سے میری اپیل ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں۔ غیر ضرور ی طور سے باہر و عوامی مقامات پر نہ نکلیں۔ انتظامیہ۔پولیس اور محکمہ صحت آپ کی خدمت کے لئے پوری مستعدی کے ساتھ کام کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ہدایات اور قواعد کی پابندی کریں اور وبا کے خلاف لڑائی میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔ اس لئے ریاست کے 16 اضلاع میں آج پوری طرح لاک ڈاون کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ میری ریاستی عوام سے اپیل ہے کہ وہ 23 کروڑ عوام کے صحت اور محفوظ مستقبل کے لئے اپنا تعاون پیش کریں۔