محمد باقر دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

   

تہران ۔ 25 مئی (ایجنسیز) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق یہ انتخاب (پیر کے روز) آج عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ محمد باقر قالیباف اس وقت امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایران کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔