’محمد بن راشد ال مکتوم گلوبل انیشیٹوز‘ کی غزہ میںصحت خدمات کیلئے 37 ملین درہم امداد

   

ابوظہبی: محمد بن راشد ال مکتوم انٹرنیشنل گلوبل انیشیٹو فاؤنڈیشن غزہ میں ہیلتھ سیکٹر کی مدد کیلئے 37 ملین درہم فراہم کرے گا۔ اس کی ہدایت امارات کے نائب صدر نے کی ہے جو دبئی کے حکمراں ہیں۔ مذکورہ رقم سے غزہ کے متاثرین کو بنیادی طبی سازوسامان فراہم کیا جائے گا جہاں خاص طور پر بچے بہت مشکل میں ہیں۔ امدادی رقم محمد بن راشد ال مکتوم انٹرنیشنل گلوبل انیشیٹو فاؤنڈیشن عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پیش کرے گا۔ اس کا فیصلہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل محمد القرقاوی اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے امدادی رقم کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ القرقاوی نے کہا کہ ’غزہ کی پٹی کے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے مذکورہ رقم پیش کرنے کا وعدہ نائب صدر شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔‘ القرقاوی نے بتایا کہ ’عالمی ادارہ صحت کے ساتھ محمد بن راشد ال مکتوم انٹرنیشنل گلوبل انیشیٹو فاؤنڈیشن مستحکم شراکت کے تحت تعاون کر رہا ہے۔‘