محمد بن سلمان کی جاپان اورملائیشیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت

   

ریاض: سعودی ولیعہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں مزید فروغ دینے کے امور کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا سے ٹیلی فون پرگفتگو کی جس میں دوطرفہ تعلقات و مشترکہ تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔