محمد سراج کی خطرناک بولنگ،انگلینڈ319 رنز پر ڈھیر

   

راجکوٹ:سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہندوستان نے محمد سراج کی عمدہ بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو 319 رنوں پر آل آوٹ کرکے 126 رنوں کی برتری حاصل کرلی۔ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رن بنالئے ہیں۔اس طرح ہندوستان کو مجموعی طور پر173 رنوں کی سبقت حاصل ہوچکی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے دوسری اننگ کی شروعات کی۔دونوں سلامی بولرس نے پہلے وکٹ کے لئے 30 رنوں کی شراکت دای کی۔کپتان روہت شرما 19 رن بنا کر جو روٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔چائے کے وقفے تک ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رن بنالئے ہیں۔سلامی بیٹسمین یشسوی جیسوال 17 رن اور شبھمن گل 5 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ کو ایک وکٹ ملا ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے 224 رنوں کے مجموعی اسکور پر جسپریت بمراہ نے جو روٹ کو 18 رنوں کے انفرادی اسکور پر جیسوال کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔اس کے دوسرے اوور میں کلدیپ یادو نے جانی بیرسٹو کو ایل بی ڈبلو کرکے پویلین کی راہ دیکھا ئی۔اس وقت انگلینڈ نے 52 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 260رن بنالئے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے سلامی بیٹسمین بین ڈکیٹ 153 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان بین اسٹوکس 41 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے علاوہ دیگر بیٹسمین خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔