محمد عامر کو کھیلنا مشکل تھا: ڈیوڈ وارنر

   

مانچسٹر۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اعتراف کیا کہ محمد عامر کو کھیلنا ان کیلئے مشکل تھا۔ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد وارنر نے کہا ہے کہ محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں اور جب گیند کو سوئنگ کرتے ہیں تو مشکلات پیش آتی ہیں، سوئنگ اور سیم دونوں ہوں تو عامر کا سامنا کرنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے۔ عامر کی بولنگ پر زیادہ اسٹروکس کھیلنے کی بجائے گیندیں چھوڑنے کو ترجیح دی۔ دریں اثنا وہ پاکستانی کرکٹ مداحوں کے حسن سلوک اور محبت کے معترف ہوگئے ہیں، پاکستانی تماشائیوں نے نہ ان پر جملے بازی کی اور نہ ہی بال ٹمپرنگ کے حوالے سے کوئی یاد تازہ کی بلکہ انہوں نے شاندار وارنر کا استقبال کیا۔