محمد علیم الدین فوٹو جرنلسٹ کو بہترین فوٹو گرافی ایوارڈ

   

تلنگانہ کے وزیر مال پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد علیم الدین (محمد سعید الدین کے بڑے بیٹے بانی اسٹائل پریس فوٹو سروس ) کو ‘مہا لکشمی زمرہ’ میں بہترین فوٹو گرافی کا ایوارڈ (دوسرا انعام) پیش کیا ۔ ہوٹل گرین پارک بیگم پیٹ میں ورلڈ فوٹوگرافی ڈے 2024 کی تقریب کے موقع پر ریاستی سطح کا تصویری مقابلہ ہوا۔ کے سرینواس ریڈی میڈیا اکیڈمی چیرمین ، ایم ہنمنت راؤ اسپیشل کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور دیگر موجود تھے۔ وزیر موصوف نے محمد علیم الدین کو 33 سال سے زیادہ کا تجربہ والے ماہر فوٹو جرنلسٹ سے بھی نوازا، جس میں بہترین خبروں کی تصویر کے زمرے کیلئے تسلی بخش انعام بھی دیا گیا۔ دونوں ایوارڈز میں ٹرافی، میرٹ سرٹیفکیٹ اور انعامی رقم ہے۔تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مسٹر محمد علیم الدین کے فوٹو گرافی کے کام کو تسلیم کرکے 1991 سے جب انہوں نے فوٹو جرنلسٹ کے طور پر اپنا سفر شروع کیا تو حکومت اور مختلف اداروں کی طرف سے انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔