محمد علی کی موت کی تصدیق

   


کراچی ۔موسم سرما میں کے2 کی چوٹی سرکرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں محمد علی سد پارہ، جان اسنوری اور جان پابلو مہر کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد سدپارہ نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں اپنے والد اورکوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کی۔ساجد سد پارہ نے کہا کہ وہ اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کا خواب پورا کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کے محمد علی سدپارہ، چلی کے جان پابلو مہر اور آئس لینڈ کے جان اسنوری موسم سرما کے دوران کے2 کی چوٹی سر کرنے کے مشن کے دوران 4 اور5 فروری کی درمیانی شب لاپتہ ہوگئے تھے۔