محمد کیاپ مارٹ میں مشہور برانڈس کے سوئیٹرس کی اگزیبیشن کم سیل

   

حیدرآباد۔9؍نومبر( پریس نوٹ ) ۔ محمد کیاپ مارٹ میں موسم سرما کی مناسبت سے سوئیٹرس اگزیبیشن سیلس کا آغاز ہوگیا ہے۔ منیجنگ پارٹنر محمد کیاپ مارٹ جناب الیاس بخاری کے مطابق نیشنل اور انٹرنیشنل برانڈس کے ہزاروں اقسام کے اور اَن گنت رنگوں اور ڈیزائنوں میں فیشن ڈیزائنر سوئیٹرس کا غیر معمولی کلکشن کیا گیا ہے۔ نومولود بچوں سے لے کر ضعیف العمر افراد کے لئے ہر وضع کے سوئیٹرس جو نہ صرف موسم کی شدت پر کنٹرول کرتے ہیں وہیں شخصیات میں نکھار کے ضامن ہیں۔ الیاس بخاری کے مطابق تیزی سے بدلتے ہوئے ٹکنالوجی کے دور میں مختلف مینوفیکچرنگ کمپنیاں اس طرح کے سوئیٹرس تیار کررہی ہیں جو ہر موسم میں پہنے جاسکتے ہیں۔ جیسے صدری (ویسٹ کوٹ)، ہر موسم میں پہنایا جاسکتا ہے اسی طرح سوئیٹرس اب محض موسم سرما تک محدود نہیں رہے۔ اس اگزیبیشن کم سیل میں تھری پیس ٹائپ سوئیٹرس، جیاکیٹس، اِنرس کا وافر ذخیرہ ہے۔ محمد کیاپ مارٹ حیدرآباد کے قدیم ترین شو رومس میں سے ایک ہے جو مردانہ، زنانہ ملبوسات، ٹوپیاں، احرام، جائے نماز، قالین کے لئے ملک و بیرون ملک میں مشہور ہے۔