محکمہ آبکاری کی کارروائی

   

جگتیال /12 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع رائکل منڈل تاٹلاوائی کے شیوار میں ممنوعہ گڑمبہ تیار کرنے والے علاقے پر کریمنگر محکمہ آبکاری انفورسمنٹ عہدیداران سب انسپکٹر شیخ عامر عرفات کی قیادت میں دھاوے کئے دو ہزار دیسی شراب گڑمبہ گڑھ کا محلول کو بہا دیے 14 لیٹر گڑمبہ ضبط کرلیے جبکہ تیار کرنے والے راہ فرار ہوگئے انکے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ۔
اسکول کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ
مدہول12/اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نرمل ضلع ڈی پی او سری لتا نے مدھول منڈل کے آشٹا گاؤں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے میرا گاؤں میرا اسکول کے تحت کاموں کا معائنہ کیا اور منابدی کے تحت گرام پنچایت کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ترقی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا ایم پی او عامر خان مقامی سرپنچ نالہ سکنیاقائدین سورگو لا پوسیٹی نالہ رمیش کنڈلا اشوک پنچایت سکریٹری پوتنا اور دیگر موجود تھے۔