محکمہ برقی میں عنقریب1553 جائیدادوں کے لیے نوٹیفیکیشن

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل میں مخلوعہ 1553 جونیر لائن مین ( جے ایل ایم ) 48 اسسٹنٹ انجینئر / الکٹریکل جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی سی ایم ڈی رگھوما ریڈی کو ہدایت دی ہے ۔ وزیر برقی نے کہا کہ آئندہ موسم گرما میں برقی کی طلب بڑھ کر 15,500 میگاواٹ تک پہونچ سکتی ہے ۔ برقی کے ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ وزیر جگدیش ریڈی نے ٹرانسکو اور جینکو کے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ مختلف امور پر غور کرنے کے بعد موجودہ ربیع سیزن اور آئندہ موسم گرما میں برقی طلب کی مناسبت سے بلاوقفہ برقی کی سربراہی کے لیے ضروری اقدامات کرنے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر زور دیا ۔۔ ن