محکمہ جیل کیلئے آئی ٹی کیڈر کی 10 جائیدادوںکو منظوری

   

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے ۔ سکسینہ نے چہارشنبہ کے روز ریاستی محکمہ جیل کے لیے انفارمیشن ٹکنالوجی کیڈر کے 10 جائیدادوںکوتخلیق کرنے کی منظوری دی۔آئی ٹی کیڈر کے عہدوں میں سینئر سسٹم اینالسٹ کی ایک پوسٹ، سسٹم اینالسٹ کی ایک پوسٹ اور ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ (اسسٹنٹ پروگرامر) کی آٹھ پوسٹیں شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ “یہ قدم جیلوں کی جدید کاری اور قیدیوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے کام کا بوجھ کم کرے گا۔” دس عہدوں کی تخلیق کے لیے کل مالیاتی اثر کا تخمینہ 1.02 کروڑ روپے سالانہ ہے ۔ دوسری جانب آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹو ریفارمز ڈپارٹمنٹ اور فنانس ڈپارٹمنٹ نے 10 اضافی آسامیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔محکمہ خزانہ نے مسٹر سکسینہ کی منظوری کے بعد ریونیو ہیڈ میں مناسب رقم رکھنے کی شرط کے ساتھ اس تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔