محکمہ صحت میں 5348 جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے تحت 5348 تقررات کا اعلان کیا ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت سرویسز رکروٹمنٹ بورڈ سے مختلف شعبہ جات میں تقررات ہونگے۔ رکروٹمنٹ بورڈ کو تیاریوں کی ہدایت دی گئی جس میں امیدواروں کی اہلیت روسٹر سسٹم اور دیگر امور کو قطعیت دی جائیگی ۔ محکمہ صحت کو تقررات کیلئے جلد اعلامیہ کی اجرائی کی ہدایت دی گئی ۔ محکمہ صحت کے مختلف علاقوں میں ڈائرکٹوریٹ آف پبلک ہیلت کے تحت 575 جائیدادیں ہیں جن میں سیول اسسٹنٹ سرجن 351 ، لیاب ٹیکنیشن گریڈ II (193 ) اور اسٹاف نرسیس کی (31) جائیدادیں شامل ہیں۔ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے تحت (11) جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ آیوش میں (26) جائیدادوں پر تقررات ہونگے جن میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ آیورویدا (6) ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ یونانی (8) ، لکچرر آیورویدا (1) ، لکچرر ہیومیوپیتھی (10) اور میڈیکل آفیسر یونانی کی (1) جائیداد شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن میں (34) جائیدادوں پر تقررات ہونگے جن میں سیول اسسٹنٹ سرجن 4 ، لیباریٹی ٹیکنیشن 6 اور دیگر جائیدادیں شامل ہیں ۔ تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد کے تحت 1255 تقررات کئے جائیں گے۔ 1