محکمہ ٹرانسپورٹ کو 9 ماہ میں 4811 کروڑ روپئے کی آمدنی

   

6 لاکھ گاڑیوں کا رجسٹریشن ، مالیاتی سال کے اختتام تک آمدنی بڑھ کر 6000 کروڑ تک پہونچ جانے کا امکان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک طرف گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دوسری طرف ٹیکس عائد کرنے سے توقع سے زیادہ آمدنی ہورہی ہے ۔ جنوری 2022 سے دسمبر تک تقریبا 6 لاکھ گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔ جس سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 4811 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ گذشتہ سال ماہ مئی کے دوران حکومت نے گاڑیوں کے لائف ٹیکس میں اضافہ کیا تھا جس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ واضح رہے کہ مالیاتی سال 2021-22 میں جو نشانہ مختص کیا گیا اس کو حاصل کرنے میں محکمہ ٹرانسپورٹ ناکام رہا ہے ۔ تاہم جاریہ سال آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے مالیاتی سال 2022-23 میں گاڑیوں کے رجسٹریشن سے 4953 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کرنے کا نشانہ مختص کیا تھا ۔ تاحال 4811 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ جاریہ مالیاتی سال کے اختتام کے لیے مزید تین ماہ باقی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اپنے مختص کردہ نشانہ سے 142 کروڑ روپئے دور ہے ۔ عہدیدار توقع کررہے ہیں کہ مالیاتی سال کے اختتام تک آمدنی 600 کروڑ روپئے کو عبور کرجائے گی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے مالیاتی سال 2021-22 کے لیے 500 کروڑ روپئے کی آمدنی کا نشانہ مختص کیا تھا تاہم صرف 3953 کروڑ روپئے ہی آمدنی ہوئی تھی ۔ بھاری قیمتوں کی گاڑیوں سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ دسمبر میں 50 لاکھ روپئے کی قدر سے زائد مالیت مالی 1955 گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا تھا ۔ مہنگی بائیکس اور کاروں کے ذریعہ ٹیکس کی شکل میں 289.77 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ اس طرح سال 2021 میں 10,321 گاڑیوں کے رجسٹریشن سے 483.05 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی ۔۔ ن