احمدآباد : محکمہ ڈاک کی جانب سے پائلٹ پراجکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ڈرونس کے ذریعہ پارسلس کی ڈیلیوری کا کامیابی کے ساتھ گجربہ کیا گیا ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر مواصلات دیوسنگھ چوہان نے اپنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ بتایا کہ گجرات کے کچ میں ڈرون کے ذریعہ 30 منٹ میں 46 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے میڈیسن پارسل کی کامیابی کے ساتھ ڈیلیوری کی گئی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ محکمہ ڈاک مستقبل میں ڈرون کے ذریعہ پوسٹل ڈیلیوریز ممکن ہوں گی۔