مخالف ہندو بیان دینے والے پاکستانی وزیر برطرف ‘ پی ٹی ائی کا بیان

,

   

پاکستان پنجاب کے انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر فیاض الحسن چوہان کو ہندو کمیونٹی کے خلاف بھڑکاؤ بیان کے لئے وزرات سے ہٹادیاگیا ہے
اسلام آباد۔پاکستان پنجاب کے انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر فیاض الحسن چوہان کو ہندو کمیونٹی کے خلاف بھڑکاؤ بیان کے لئے وزرات سے ہٹادیاگیا ہے ۔

چوہان کا استعفیٰ پاکستان صوبہ پنچاب کے چیف منسٹر عثمان بوزدر نے قبول کرلیا ہے۔پی ٹی ائی کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر نمایاں ہونے والے ایک ٹوئٹ میں کہاگیا کہ انہیں’’ ہٹادیاگیا‘‘ ہے۔

ٹوئٹ میں لکھاہے کہ ’’ ہندو کمیونٹی کے خلاف قابل اعتراض بیان کی وجہہ سے پی ٹی ائی کی پنچاب حکومت نے فیاض چوہان کو پنجاب انفارمیشن منسٹر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ کسی کی تضحیک کسی سونچ کا حصہ نہیں ہوسکتی۔

رواداری پہلا اور ہم ستون ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کی تعمیر کی گئی ہے‘‘

چوہان کا شکار پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی ائی) کے شعلہ بیان مقررین میں ہے‘ انہو ں نے فبروری 24کے روز لاہور میں 14فبروری کے روز پلواماں میں پیش ائے خود کش دہشت گرد حملہ جس میں44سی آر پی ایف کے جوان ہلاک ہوگئے تھے کے متعلق ہندوستان کے دئے گئے بیان کے ردعمل کے طور یہ تبصرہ کیاتھا۔

اس کے فوری بعد پیر کے روز سے ان کی تقریر پر مشتمل ایک ویڈیو وائرل ہوا جس کا ہیش ٹیک فیاض چوہان کو ہٹاؤ تھا۔

پاکستان کے وزیر عمران خان نے بھی چوہان کے تبصرے پر نوٹ لیا۔برطرفی سے قبل پاکستان وزیراعظم کے اسپیشل اسٹنٹ برائے سیاسی امور نعیم الحق نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ پی ٹی ائی پارٹی ’’ اس قسم کی بے ہودگی برداشت ‘‘ نہیں کرے گی۔

حق نے لکھا کہ’’ پنجاب کے وزیر انفو فیاض چوہان کے ہندوسماج کے خلاف توہین آمیز او رقابل اعتراض کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

پی ٹی ائی حکومت اس قسم کی بے ہودگی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی چاہئے وہ کسی حکومت کے کسی سینئر ممبر کی جانب سے کی گئی ہے یا پھر کسی اور نے ایسا کیاہو۔ چیف منسٹر سے مشاورت کے بعد کاروائی کی جائے گی‘‘