مختار انصاری کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز باندہ جیل میں بند گینگسٹر سے سیاستداں بنے پانچ بار کے ایم ایل اے مختار انصاری کو غیر بی جے پی کی قیادت والی کسی ریاست میں منتقل کرنے کی درخواست آجمسترد کر دی۔ جسٹس رشیکیش رائے اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے اس معاملے پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔تاہم بنچ نے انصاری کے بیٹے عمر کو رٹ پٹیشن میں اپنی درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دی اور کہا کہ وہ جمعہ کو ترمیم شدہ درخواست پر غور کرے گی۔سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کے سخت اعتراض پر انصاری کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔