مختلف وجوہات پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) والدہ کی موت سے دل برادشتہ ایک اور والدہ سے جھگڑے کے بعد ایک دو افراد نے خودکشی کرلی۔ پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق 39 سالہ شخص بھوپتی جو میٹورا کالونی رامپلی علاقہ کے ساکن راما کرشنا کا بیٹا تھا۔ بھوپتی پیٹ بشیر آباد علاقہ میں موجود ایک کویں میں مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے خودکشی کرلی ہوگی جو اس کی والدہ کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا۔ کیسرا پولیس کے مطابق 32 سالہ ٹی نریندر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا حبشی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ نریندر ہری چند کا بیٹا تھا۔ جو کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور گھر پہنچ کر اکثر اس کی والدہ سے جھگڑا کرتا تھا۔ 23 جولائی کو جھگڑے کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل لے کر چلا گیا اور موٹر سائیکل کو تالاب کے کنارے رکھتے ہوئے تالاب میں مشتبہ طور پر چھلانگ لگادی۔ اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نریندر کی نعش کو تالاب سے برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع