چینائی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ان کی تقرریوں کی اطلاع کے بعد مدراس ہائی کورٹ کو دو نئے جج مل جائیں گے۔ ان میں ایک این مالا ہیں جو فی الحال 32 سال کے بار کے تجربے کے ساتھ پڈوچیری کے سرکاری وکیل ہیں اور دوسرے ایس ساؤنتھر جن کے پاس بطور پریکٹسنگ ایڈووکیٹ 28 سال کا تجربہ ہے۔ان تقرریوں سے ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 75 کے کوٹے میں 61 ہو جائے گی۔ مالا نے اگست 1989 میں وکیل کے طور پر داخلہ لیا اور رٹ اور سول اپیلٹ سائیڈ میں مہارت حاصل کی۔ وہ سپریم کورٹ، مدراس ہائی کورٹ اور ریاست بھرکے مختلف ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئی اور مقدمات چلائی ہیں۔ 2020 میں پڈوچیری کے لیے حکومتی وکیل کے طور پر تقرر ہوا وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں تھیں۔ سونتھر نے1993 میں بطور وکیل داخلہ لیا اور رٹ، سول اپیلیٹ، فوجداری، مزدوری اور سروس کے معاملات میں مہارت حاصل کی۔ مدراس ہائی کورٹ میں ججوں کے اضافہ کا خیر مقدم کیا گیا۔