مدرسہ تعلیم السلام کی طالبات میں انعامات کی تقسیم

   

پٹلم ۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ تعلیم السلام پٹلم کے طالبات کا سالانہ امتحان منعقد کیا گیا جس میں ضلع کاماریڈی کے علماء اکرام امتحانی مرکز میں شرکت کرتے ہوئے طالبات کا امتحان لیا گیا جس میں اول ، دوم ، سوم آنے والے طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے جس سے طالبات کی ہمت افزائی ہوئی ۔ اس موقع پر مفتی شیخ جمشید اشاعتی ، تنظیم المساجد کمیٹی کے صدر جناب سیدیا دول ، نائب صدر محمد ربانی کے علاوہ معززین ، اولیائے طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

پداپلی میں گول میز اجلاس کا انعقاد
پداپلی۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے ’’قوم کی ترقی میں دانشوروں کا تعاون‘‘ کے موضوع پر ایک گول میز اجلاس کا ایم۔بی۔گارڈن پداپلی میں انعقاد کیا ۔ اجلاس میں معزز و اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مرزا احمد بیگ ، حبیب اللہ مسرت ، تبریز خاں، امین ، عبد الحئی جاوید، معید ، ڈاکٹر عزیز ، سجاد ، ہادی ، سجاد ، فہیم ، اشرف ، مولانا خلیل احمد ، مفتی امتیاز ، مولانا عمران سفی ، مفتی شفیق احمد، مفتی توصیف اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر جناب عبدالقیوم نے ’’شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز‘‘ کو کریم نگر لانے کے پیچھے وجوہات اور مقاصد پر روشنی ڈالی ۔