مدھیہ پردیش آتشزدگی واقعہ‘ اموات کا لگایاجارہا ہے اندازہ

,

   

مذکورہ دھماکے کے سبب 60کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں‘ وہیں دو درجن سے زائد راہ گیر متاثر ہوئے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے ہارڈا ضلع کے بائیگارات محلے میں ایک غیر قانونی پٹاخوں کی فیکٹری میں پیش ائے دھماکے میں 11سے زائد لوگوں کی موت اور60کے قریب لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

مذکورہ دھماکے کے سبب 60کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں‘ وہیں دو درجن سے زائد راہ گیر متاثر ہوئے ہیں۔مذکورہ فیکٹری میں مسلسل ہونے والے دھماکوں کے پیش نظر اتھارٹیز نے 100سے زائد مکانات کو بھی خالی کرایاہے۔

اس کے علاوہ دھماکوں کی زد میں آکر بڑی تعداد میں ٹو وہیلرس گاڑیاں بھی آگ کے شعلوں میں لپٹ گئی ہیں۔ دھماکوں کی متعدد آوازوں کے درمیان لوگوں میں افرتفری پر مشتمل کئی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر بھی گشت کررہے ہیں۔

چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو اتھارٹیز اور راست اہم عہدیداروں بشمول وزیرادئے پرتاب سنگھ‘ ایڈیشنل سکریٹری اجیت کیسری اور ڈائرکٹر جنرل ہوم گارڈ اروند کمار سے بات کی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہرڈا پہنچے

۔ فائر فائیٹرس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

مدھیہ پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر راجندر شکلا نے کہاکہ ”یہ بڑے ہی تکلیف دہ او رافسوسناک واقعہ ہے۔

واقعہ میں جانچ کے بعد خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہرڈا آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے پسماندگان کو ٹوئٹ کے ذریعہ تعزیت پیش کی۔

انہوں نے وزیراعظم نیشنل ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے پسماندگان کو دو لاکھ روپئے فی کیس اور زخمیوں کے لئے 50ہزار کے معاوضہ کا اعلان کیاہے۔