بھوپال: گجرات انتخابی نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مل رہی حمایت کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج دعویٰ کیا کہ گجرات کے نتائج مدھیہ پردیش میں بھی دہرائے جائیں گے۔ڈاکٹر مشرا، جو انتخابات کے دوران گجرات کے کچھ اضلاع کے انچارج تھے ، نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بی جے پی گجرات میں زبردست جیت کے راستے پر ہے ۔ پارٹی تین چوتھائی سیٹوں پر آگے ہے ۔اس کا پورا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کا مطلب ترقی، ملک کی عزت نفس اور عالمی قیادت ہے۔