بھوپال : مدھیہ پردیش خواتین کانگریس کی صدر سمیت مکمل ایکزیکیوٹیو بادی کو تحلیل کردیا گیا ہے ۔حالانکہ چار سینئر نائب صدور اب بھی عہدہ پر قائم رکھی گئی ہیں۔خواتین کانگریس کی مدھیہ پردیش کی انچارج اونیکا مہروترا کی جانب سے جاری کئے گئے خط کے مطابق مدھیہ پردیش خواتین کانگریس کیمجلس عاملہ کی جارہی ہے ۔ چار سینئر نائب صدور رشمی بھاردواج، کویتا پانڈے ، نوری خان اور جمنا مراوی کو عہدہ پر قائم رکھا گیا ہے ۔مدھیہ پردیش خواتین کانگریس کے صدر کے عہدہ پر اب تک ارچنا جیسوال مقرر تھیں۔