مدھیہ پردیش میں ڈی ایس پی کی 138 جائیدادوں پر براہ راست تقرری

   

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی 138 جائیدادیں اب اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (ایم پی پی ایس سی) کے ذریعہ براہ راست بھرتی کے عمل کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ داخلہ، ڈاکٹر راجیش راجورہ نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ حال ہی میں 138 پولیس اسٹیشن انچارجز (ٹی آئی) کو کو کارگذار ڈی ایس پی بنایا گیا تھا وہ ڈی ایس پی بنے رہیں گے ۔ ڈاکٹر راجورہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ ڈی ایس پی کی مزید 138 اسامیاں بھرنے کے لیے 138 ٹی آئی کو قائم مقام ڈی ایس پی بنانے کے لیے کمیشن کو تجویز بھیجی گئی تھی ، لیکن کمیشن نے اختلاف کیا ہے لہذا اب یہ اسامیاں براہ راست بھرتی کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ریاست میں ڈی ایس پی کے کل 1108 عہدے ہیں۔ ان میں سے 276 خالی تھے ۔ ان میں سے 138 نگراں ڈی ایس پی کے ذریعے بھرے گئے ہیں اور بقیہ 138 پر کمیشن کے اختلاف کی وجہ سے یہ عہدے اب براہ راست بھرتی کے ذریعے پُر کئیجائیں گے ۔