بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے پولیس اور ریڈیو کانسٹیبلوں کی بھرتی میں آسامیوں کی تعداد چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے آج ایک حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ریاستی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیش راجورا کے مطابق ریاست میں 8 جنوری سے 17 فروری تک پولیس کانسٹیبلوں کے پروفیشنل ایگزامینیشن بورڈ ( پی ای بی) کی جانب سے منعقد ہونے والے بھرتی امتحان میں اب 4 ہزار کے بجائے 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کیے گئے ہیں۔