مدھیہ پردیش: نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، شکایت درج کرنے سے انکار پر پولیس عہدیدار معطل

,

   

نرسنگ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگ پور علاقہ میں ایک نامعلوم شخص نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کردی گئی۔ پولیس نے اس بات توثیق کردی کہ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے شکایت درج کروانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچے لیکن کچھ پولیس عہدیداروں نے شکایت درج کرنے کا انکار کردیا۔

نرسنگ پور ایس پی گورکرن سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ جب مجھے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ پولیس اسٹیشن شکایت کروانے کیلئے گئے تو وہاں شکایت درج کرنے سے انکار کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک ہیڈ کانسٹبل کو اپنی ذمہ داری میں لاپرواہی برتنے کے جرم میں معطل کردیاگیا۔ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے جبل پور کے ایک دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ایس پی سنگھ نے بتایا کہ پولیس اس معاملہ کی چھان بین کرنا شروع کردی ہے۔ اور مقام واقعہ کی طرف کا سی سی ٹی وی کیمرہ کی بھی جانچ کررہی ہے۔