دتیا : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے ۔ چوہان نے یہاں مشہور ماں پیتامبرا پیٹھ مندر میں درشن اورپوجن کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما اور وزیر داخلہ نروتم مشرا بھی موجود تھے ۔ پیتامبرا پیٹھ مندرمیں درشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، مسٹرچوہان نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت اور موثر رہنمائی نے مدھیہ پردیش کی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دورحکومت میں جو مدھیہ پردیش پسماندہ اور بیمار تھا، آج وہ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست ہے ۔ یہاں سے ماں کی آرادھنا کے ساتھ ہم سنہری مدھیہ پردیش کا سفر شروع کر رہے ہیں۔