مدھیہ پردیش کے اسٹیشن پر تار پر کرتب سے ٹرینوں میں تاخیر

   

٭ مدھیہ پردیش کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص نے تار پر کرتب دکھایا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تا خیر ہوگئی ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس شخص کو تاروں پر کرتب کرتا ہوا دیکھ کر برقی سربراہی فوری مسدود کردی گئی تاکہ برقی شاک سے اس کی موت واقع نہ ہو۔ ریلوے پولیس نے بعد میں اسے محفوظ طریقہ سے نیچے اتار لیا۔