مدھیہ پردیش کے کانگریس ورکرکا قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف دلاتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر آیاسامنے‘ پارٹی نے الزامات کو کیامسترد۔

,

   

اندور۔کانگریس پارٹی کے اندور صدر ونئے باکلی وال کا سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ مسلم پارٹی ورکرس کو جس چیز پر ہاتھ رکھ کر حلف دلارہے ہیں وہ سمجھا جارہا ہے کہ مقدس قرآن ہے۔

مبینہ طور پر مذکورہ ویڈیویکم فبروری کو نکالاگیاہے۔ ان الزامات پر ردعمل پیش کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر عین الغان سوری نے پیر کے روز کہاکہ ”اس طرح کا حلف لینا ایک عام بات ہے۔ ایک کانفرنس حال میں موجود پارٹی ورکرس کا یہ ویڈیو ہے جہاں پر تمام امکانی کونسلر امیدوار موجود تھے۔

بکلی وال نے جن لوگوں کو ٹکٹ ملنے والا ہے انہیں اور دل کی گہرائیوں سے مذکورہ امیدواروں کو ساتھ دینے والے دیگر چار لوگوں کو حلف دلایاہے‘ پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے وہ انتھک محنت کریں گے“۔

سوری نے مزیدکہاکہ بی جے پی افواہیں پھیلارہی ہے کہ حلف مقدس قرآن پر ہاتھ رکھ کر لیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی ہمیشہ سیاست کو مذہب سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہے۔

کانفرنس میں مقدس قرآن موجود ہی نہیں تھا۔ ان کی محض وفاداری کے لئے بکلی وال نے کارکنوں سے حلف لیاہے“۔ ونئے بکلی وال نے یکم فبروری کے روز اندور کے چندا نگر علاقے کے وارڈ نمبر2میں پارٹی ورکروں کیساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس کے شرکاء میں تمام امکانی کونسلر امیدوار موجود تھے۔

کانفرنس میں کانگریس رکن اسمبلی سنجے شکلا کی موجودگی میں بکلی وال نے امیدواروں سے عہد لیاہے کہ وہ کسی کو بھی امیدوار منتخب کیاجائے اس کے باوجود وہ پارٹی کے ساتھ پرعزم رہیں گے۔

کانگریس پارٹی ورکرس کو یکم فبروری کے روز کچھ اس طرح کا حلف دلایاگیاہے کہ ”میں حلف لیتاہوں او رکانگریس پارٹی کی پالیسیوں پر میرا یقین ہے اور میں

مقدس قرآن کی قسم کھاتاپوں کہ میں کانگریس پارٹی کا کونسلر ٹکٹ کسی کو بھی ملے بشمول میئر امیدوار سنجے شکلا کہ ایمانداری کیساتھ کام کروں گا اور بھاری اکثریت سے جیت دلانے کے لئے کام کروں گا“