مدھیہ پردیش کے کھرگون میں 2 اور 3 مئی کو کرفیو

   

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون میں 2اور 3مئی کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، لہٰذا نماز عید بھی گھروں میں ہی ادا کی جائے گی۔ کھرگون کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) سمیر سنگھ مجالدا نے کہا کہ ’’اس مرتبہ عید کی نماز گھروں پر ہی ادا کی جائے گی۔ اکشے ترتیا اور پرشورام جینتی پر بھی ضلع میں کسی کو کوئی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ 10 اپریل کو رام نومی کے جلوس کے دوران پتھراؤ کا واقعہ پیش آنے کے بعد تشدد کی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اے ڈی ایم نے مزید کہا کہ یکم مئی کو صبح 8 بجے سے 5 بجے کے درمیان دکانیں کھلنے کی اجازت دی گئی ۔ اے ڈی ایم نے کہا کہ ’’حکم جاری کیا گیا ہے کہ دکانیں کھلی رہیں گی اور امتحان دینے والے طلبا کو پاس کر دیا جائے گا۔ تاہم، وقت کے مطابق فیصلہ میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔پولیس اور انتظامیہ اب کوئی بھی خطرہ مول لینے کے لئے تیار نہیں اور اکشے ترتیا اور پرشورام جینتی کی کسی بھی تقریب کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ اور کمیونٹی کے درمیان میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ 10 اپریل کو مدھیہ پردیش کے کھرگون میں رام نومی کے جلوس کے دوران ہوئے تشدد کے بعد سے وہاں کرفیو کا نفاذ جاری ہے، اس کرفیو میں وقتاً فوقتاً نرمی کی جا رہی ہے۔