مدینہ ایئرپورٹ پر انڈونیشیائی خاتون زائر کی جان بچالی گئی

   

مدینہ منورہ : مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے طبی عملے نے بیہوش ہونے والی ایک انڈونیشی عمرہ زائر کو بچالیا ہے۔ انڈونیشی عمرہ زائر کو دل کا دورہ پڑ گیا ہے جس پر فوری مداخلت کرکے اس کی جان بچالی گئی۔ایئرپورٹ کے طبی عملے نے کہا ہے ’اطلاع ملی کہ روانگی والے ٹرمنل میں ایک خاتون مسافر بیہوش ہوگئی ہے‘۔’فوری طور پر طبی ٹیم مسافر کے پہنچ گئی اور ابتدائی معائنے پر معلوم کرلیا کہ خاتون کا دل بند ہوگیا ہے‘۔’اس پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا اور طبی کارروائی کی گئی جس کے بعد دل کی دھڑکن بحال ہوگئی‘۔