مذہبی آزادیوں سے متعلق جاری کردہامریکی فہرست پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

   

اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کی طرف سے جاری ہونے والی مذہبی آزادی نہ دینے والے ممالک کی فہرست میں اپنا نام شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اسے اس اقدام سے ‘شدید مایوسی’ ہوئی ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتے برما، چین، کیوبا، ایران، نکاراگوا، پاکستان، روس اور دیگر ممالک کے نام اس فہرست میں شامل کیے ہیں جہاں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔پاکستان کو اس لیے بھی مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان اپنے ہاں مذہبی آزادی دیتا ہے۔ جبکہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ انتہائی برے سلوک اور مذہبی آزادیوں کا گراف انتہائی نیچے ہونے کے باوجود بھارت کا نام نکال دیا۔دفتر خارجہ نے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی فیصلہ ‘متعصبانہ، من مانی تشخیص اور زمینی حقائق سے بے تعلقی کی بنیاد پر ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے۔ پاکستانی آئین کے مطابق پاکستان نے مذہبی آزادی کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔