کولکاتا۔یکم ؍ اکتوبر ( ایجنسیز )کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کو مبینہ طور پر ایک مخصوص برادری کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے معاملے میں راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف گرفتاری سمیت کسی بھی سخت کارروائی سے حاصل عبوری تحفظ کی مدت 29 جنوری 2027 تک بڑھا دی ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی واضح کیا کہ معاملے کی تحقیقات قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی یک رکنی بنچ نے جمعرات کو معاملے کی سماعت کرتے ہوئے مہوا موئترا کو دی گئی عبوری راحت میں توسیع کی۔ عدالت نے انہیں ہدایت دی کہ وہ تحقیقات کے دوران تفتیشی افسر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ معاملے کی اگلی سماعت 13 جنوری 2027 کو مقرر کی گئی ہے۔