مذہبی خبریں

   

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 26 ستمبر جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ اس جلسہ کی کارروائی مفتی محمد ہارون رشید قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد مسعود احمد کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد عبدالقوی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن میں داخلے
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن منگل ہاٹ میں دینی تعلیم و تربیت کا نظم رکھا گیا ہے ۔ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں حسب ذیل شعبہ جات کام کررہے ہیں ۔ شعبہ ناظرہ ، شعبہ حفظ قرآن مجید معہ تجوید ، دینیات ، اردو ، مسائل شرعیہ ، وضو غسل ، اذکار نماز و دیگر مسائل شرعیہ کے تربیتی اوقات 9 تا ایک بجے ہوں گے ۔ ان شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری 26 ستمبر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : حضرت ابوالعرفان شاہ سید احمد عارف حسینی القادری الملتانی المعروف میاں کا عرس شریف 26 ستمبر زیر سرپرستی حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق امام پورہ شریف مقرر ہے ۔ تقاریب عرس کا آغاز قیام گاہ سجادہ نشین محلہ سمتا کالونی بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا ۔ بعد نماز عشاء درگاہ شریف برمزار معز ؒ گل افشانی و فاتحہ ہوگی ۔ مراسم عرس شریف مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی انجام دیں گے ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 26 ستمبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا سجادہ نشین و متولی منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں اس محفل سے مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 26 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

حضرت بلال ؓ اسلام کے اولین موذن
مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسلام کے موذن اول حضرت سیدنا بلال ؓ ہیں اور قیامت میں بھی انبیاء اولیاء اور ملائیکہ و قدس اور ساری خلقت کے سامنے اذان دینے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ آپ ہی نے کعبۃ اللہ چھت پر بھی اذان دی ۔ آپ عاشق نبی تھے آقائے دو عالم ؐ بھی آپ سے محبت کرتے تھے ۔ آپ کو دربار رسالت کا خازن مقرر فرمایا تھا ۔ آپ تمام امہات المومنینؓ کے گھریلو خدمات انجام دیا کرتے ۔ غلہ اناج پانی کے انتظامات آپ ہی کے سپرد تھے ۔ ضرورتا قرض لے کر انتظام فرمایا کرتے تھے ۔ آپ حبشی غلام تھے ۔ امیہ آقا نے قبول اسلام کی وجہ انتہائی ظلم و ستم کرتا ۔ سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اس ظلم و ستم کی داستان نبی کریم کو سنائی اور انہیں خریدنے کی اجازت چاہی ۔ نبی کریم نے فرمایا اس شرط پر کہ آدھی رقم میں ادا کروں گا۔ امیہ کو منہ بولی رقم دے کر خرید لیا گیا اور آزاد کردیا گیا ۔ لیکن یہ عاشق رسول ؐ اب رسول پاک کی غلامی کو اختیار کرلیے ’ اہل صفہ ‘ میں شامل ہوگئے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن سیف الاسلام کے جلسہ یوم سیدنا بلال ؓ منعقدہ دارالعلوم سیف الاسلام مسجد تیغ جنگ ( خلوت ) سے مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری نے خطاب کیا ۔ جلسہ کا آغاز قرات و نعت سے ہوا ۔ آخر میں حلقہ ذکر اور خصوصی دعا کی گئی ۔ محمد عبدالقدیر سلمان ، اعجاز احمد عالیشان ، محمد عبدالباری اور دیگر حضرات نے نعت و منقبت پیش کی ۔ قاری خزیمہ رفاعی نے شکریہ ادا کیا ۔۔

ایوان ساجد کا مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : معتمد نشر و اشاعت سہیل عظیم کے بموجب ایوان ساجد کے زیر اہتمام 29 ستمبر کو بعد نماز عشاء ایس آر ٹی کالونی نزد مسجد عرفات یاقوت پورہ میں ادبی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سردار سلیم صدارت کریں گے ۔ مولانا سید شاہ رفیع الدین شرفی ، انور سلیم ، قاضی اسد ثنائی اور جلیل نظامی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر معین افروز نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مدعو شعراء کلام سنائیں گے ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کا اجتماع 26 ستمبر کو بعد عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی مقرر ہے ۔ مبلغین تحریک خطاب کریں گے ۔۔

اعراس شریف و جلسہ فیضان اولیاء
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : حضرت حافظ علامہ سید شاہ غلام غوث حسینی قادری الشطاری ادیب قبلہ کے عرس شریف کی تقاریب 27 ستمبر مسجد آستانہ شطاریہ واقع درگاہ شریف میں زیر سرپرستی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل انعقاد پذیر ہوں گی ۔ بعد عصر تلاوت کلام مجید بعد مغرب صندل مالی فاتحہ سبوچہ گل افشانی دعائے امن و سلامتی مولانا ادیب شطاری کریں گے ۔ بعد نماز عشاء خانقاہ کامل میں محفل سماع 2 بجے شب تک ہوگی ۔ مولانا سید غلام شیخن احمد حسنی حسینی قادری الشطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین و متولی مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سید شاہ نصیر الدین قادریؒ واقع قدیم بوئن پلی سکندرآباد کا 26 ستمبر کو بعد عشاء جلوس صندل کے ساتھ آغاز ہوگا ۔ بعد صندل مالی جلسہ عظمت مصطفی کو فیضان اولیاء مقرر ہے ۔ مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ نور الاصفیاء ، جناب سید احمد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمد پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری ، مولانا سید شاہ عظمت پیر بغدادی ، مولانا سید شاہ سادات پیر بغدادی ، مولانا سید ابراہیم فاروق پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری مفتی محمد مستان علی شاہ قادری خطاب کریں گے ۔ قاضی محمد عظمت اللہ شاہ صوفی جعفری صدارت کرینگے بعد جلسہ محفل سماع ہوگی ۔۔
٭٭ دارالعلوم اہل سنت امام احمد رضا ، مرتضی نگر چمن ، یاقوت پورہ بعد نماز مغرب ختم قرآن و فاتحہ خوانی و بعد عشاء جلسہ اہل بیت اطہار عرس و فاتحہ خوانی حضرت سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ؒ زیر نگرانی مولانا محبوب عالم اشرفی مقرر ہے ۔ مولانا سید من اللہ علوی شطاری ، مولانا مفتی نعیم الدین نعیمی ، مولانا سید غوث احمد قادری ، حضرت سید محمد نبیرہ قادری ، مولانا مفتی شیخ عبدالرحمن ازہری ، مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی ، مولانا مفتی ذاکر حسین نوری فنا القادری ، مولانا احمد حسن رضوی ، مولانا سید غلام مصطفی مصباحی اشرفی ، حافظ سید شاہ قادری ملتانی ، مولانا یحییٰ انصاری اشرفی ، مولانا سید محسن پاشاہ قادری مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا مفتی ندیم ربانی ، مولانا نظام الدین رضوی ، مولانا معارف رضا اشرفی ، مولانا منور حسین اشرفی ، مولانا شہباز اشرفی ، مولانا محشر اشرفی ، مولانا غیاث قادری اشرفی ، مولانا مفتی عرفان اشرفی جامعی ، مولانا عتیق مصباحی ، مولانا ظفر احسان قادری ، مولانا آصف رضا اشرفی ، مولانا انصر حسین اشرفی ، مولانا قاضی جیلانی قادری ، مولانا ذکی اللہ مصباحی ، مولانا حافظ شاہد رضا ، جناب عبدالرزاق قادری ، جناب رضوان قادری کے علاوہ دیگر معززین مہمان اعزازی ہونگے ۔ جلسے کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ نعت طلباء دارالعلوم ہذا کے علاوہ دیگر شعراء کرام پیش کریں گے ۔ جلسہ کے اختتام پر حلقہ ذکر اور دعا کا اہتمام ہے ۔۔