مذہبی خبریں

   

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا محمد خواجہ شریفؒ سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ، بانی المعہد الدینی العربی کا عرس شریف 19 ستمبر کو صبح 10 تا دوپہر ایک بجے تک درگاہ پہاڑ حضرت اقدس سیدنا سید شاہ سکندر درویش اولیاءؒ آگرہم پوٹلہ پلی ، منڈل راجہ پور ، ضلع محبوب نگر میں مقرر ہے ۔ قرآن خوانی ، ختم دلائل الخیرات ، قصیدہ بردہ شریف ، چادر و گل پیشی ، سلام اور مزار حضرت ممدوحؒ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام رہے گا ۔۔

مرکزی مجلسِ یازدہم شریف و زیارتِ آثارِ مبارک
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : حسب عمل در آمدِ قدیم سالانہ مرکزی مجلسِ گیارہویں شریف و زیارتِ آثارِمبارک حضور غوث الاعظم ؒ مسجد شریف درگاہ حضرت مستغنی عن الالقاب سرکارسیدنا سید شاہ موسیٰ قادری ؒ اندرون پلِ قدیم 6 ربیع الثانی بروزِ ہفتہ بعد نمازِ عشاء مقرر ہے ۔ مولانا حافظ و قاری ڈاکٹر سید شاہ محمد سلطان محی الدین قادری الموسوی مرتضیٰ پاشاہ جانشینِ حضرت وحید العصر عارفؔ قدس سرہ بعنوان‘‘غوثیتِ کبریٰ’’مخاطب کریں گے ۔ جس کی سرپرستی مولانا الحاج سید مجتبیٰ قادری الموسوی حمید پاشاہ اور نگرانی مولانا الحاج سید محمد درویش محی الدین قادری الموسوی مصطفیٰ پاشاہ کریں گے ۔ نمازِ عشاء ٹھیک 7-35 ساعت شب ادا کی جائے گی ۔ مجلس کے اختتام پر زیارتِ آثارِ مبارک کروائی جائے گی اور تبرک تقسیم ہوگا ۔ زنانی مجلسِ وعظ و زیارتِ آثارِ مبارک اسی روز 6 ربیع الثانی بعد نمازِ عصر 5 ساعت شام ’’ دیوان خانۂ موسوی ‘‘ بارگاہ موسوی میں منعقد ہوگی ۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید فرزند علی شاہ ابوالعلائیؒ کا دو روزہ عرس شریف درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ اردو گلی عقب پتھر گٹی 19 ستمبر بروز ہفتہ مقرر ہے ۔ بعد نماز فجر غسل شریف اور بعد نماز مغرب صندل مالی ، 20 ستمبر اتوار کو بعد نماز مغرب محفل چراغاں اور سماع کی محفل منعقد ہوگی ۔ نگرانی مولانا پیر صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کریں گے ۔۔