مذہبی خبریں

   

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 4 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ کارروائی مولانا غلام مجتبیٰ قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید نور محمد کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

حلقہ ذکر الہٰی و اسپوکن عربی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( راست ) : خانقاہ قادریہ حامدیہ کے زیر اہتمام جمعرات کو بعد نماز مغرب خانقاہ قادریہ حامدیہ ، سائی رام انکلیو، حیدر شاہ کورٹ ، راجندر نگر منڈل ، حلقہ ذکر الہی ہوگا اور بعد نماز عشاء اسپوکن عربی کلاسیس منعقد ہوں گی ۔ جس میں عربی سیکھنے والے خواہش مند حضرات کو عربی صرف و نحو کی تعلیم مولانا محمد شرف الدین نظامی قادری دیں گے ۔ نگرانی مولانا محمد عابد علی خاں قادری کریں گے ۔۔
٭٭ محفل حلقہ ذکر 4 جولائی بعدنماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں اس محفل سے مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( راست ) : ابوالفداء اسلاک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری 4 جولائی بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔