مذہبی خبریں

   

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ /17 جولائی (راست) خانقاہِ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ’’ محفل ذکر و درود شریف ‘‘ /18 جولائی بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ /17 جولائی (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’’جماعت ابوالفداء‘‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔

محفل نعت پاکؐ
حیدرآباد ۔ /17 جولائی (راست) روشن منزل عقب مسجد حسن بصریؒ علی نگر بیرون علی آباد میں /22 جولائی کو بعد نماز عشاء ماہانہ محفل نعت پاکؐ مقرر ہے ۔

دینی تعلیم و تربیت
حیدرآباد ۔ /17 جولائی (راست) انتظامی کمیٹی جامع مسجد اللہ بنڈہ کے زیراہتمام مدرسہ تعلیم القرآن اللہ بنڈہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ دینی تعلیم و تربیت کا نظم ہے ۔ اہلیان محلہ و مصلیان مساجد رازدار خان پیٹ منگل ہاٹ سے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے بچے اور بچیوں کو مدرسہ ہذا میں داخلہ دلوائیں ۔ شعبہ جات ، شعبہ حفظ و ناظرہ شعبہ نورانی قاعدہ معہ تجوید شعبہ ، اردو و دینیات شعبہ قرأت و اذاں کی عملی مشق کرائی جاتی ہے ۔ اوقات تعلیم بعد نماز مغرب تا عشاء اور صبح بعد نماز فجر تا 8 بجے رکھے گئے ہیں ۔ خواہشمند حضرات صبح 7.15 تا صبح 8 بجے قرأت و اذاں کی عملی تربیت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون : 8712251242 پر ربط کریں ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /17 جولائی (راست) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات بمقام خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادرباغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقدہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتا کالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان انجنیئر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ جناب محمد ہاشم علی خان تذکیر پیش کریں گے ۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام 18 جولائی کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق رضا قادری ’ اصلاح معاشرہ ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔