مذہبی خبریں

   

جلسہ یاد ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 7 اگست (راست) جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں 8 اگست کو 11:30 بجے دن جلسہ یاد ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام برائے خواتین مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی کی صدارت میں مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظہ محمدی زرین رومانہ کی قرأت، مفتیہ سمیرہ خاتون، ڈاکٹر مفتیہ محسنہ ناز کی نعت شریف سے ہوگا۔ مفتیہ تہمینہ تحسین مؤمناتی، مفتیہ نسرین افتخار، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم مخاطب کریں گے۔

جلسہ ’’یاد معجزہ شق قمر‘‘
جشن عید۔ جشن اردو۔ جشن آزادی
حیدرآباد ۔ 7 اگست (راست) اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیرصدارت جناب محمد تمیزالدین احمد صدر اسوسی ایشن جمعرات 11:30 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں 15 اگست کو ’’معجزہ شق قمر‘‘ سالگرہ کے موقع پر جلسہ ’’معجزہ شق قمر‘‘ عیدالضحی کے موقع پر ’’جشن عید اور اردو کو ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان قرار دیئے جانے پر جشن آزادی اور آزادی ہند کی سالگرہ کے جشن آزادی پروگرام منعقد ہوں گے۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 7 اگست (راست) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 8 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیرصدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے۔ اس جلسہ کی کارروائی مفت محمد اسلم قاسمی چلائیں گے۔ جلسہ کا آغاز محمد یوسف الدین کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ مولانا محمد کبیرالدین قاسمی مخاطب کریں گے۔ نماز ظہر ٹھیک 1:30 بجے ہوگی۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 7 اگست (راست) عرس شریف ابوالفیض حضرت سید شاہ سجاد علی صوفی قادری حسنی حسینیؒ 8 اگست جمعرات کو درگاہ حضرت صوفی اعظم ؒ واقع بیرون دریچہ بواہیر حسینی علم مقرر ہے۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید ہوگی۔ بعد نماز مغرب سجادہ نشین صندل مالی کی رسم انجام دیں گے۔
٭٭ نقیب الاسلام حضرت علامہ سید شاہ شیخن احمد حسینی قادری شطاریؒ کے عرس شریف کی تین روزہ تقاریب مرکزی آستانہ شطاریہ خانقاہ کامل دبیرپورہ میں مولانا سید شاہ محمد قبول بداشاہ قادری شطاری کی زیرنگرانی 10 اگست کو مقرر ہے۔ 8 اگست کو بعد نماز عصر مسجد آستانہ شطاریہ دبیرپورہ میں قرآن خوانی، بغورمغرب مراسم صندل مالی، فاتحہ سیوچہ، چراغاں، نعت خوانی مقرر ہے۔ بعد نماز عشاء تا 2 بجے شب محفل سماع خانقاہ کامل میں مقرر ہے۔ 9 اگست جمعہ کو 9:30 بجے شب غیرطرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ مقرر ہے۔ جناب فاروق عارفی، جناب ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ 10 اگست ہفتہ کو 4 بجے شام کامل اکیڈیمی کے زیراہتمام مذاکرہ علمیہ بصدارت مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری شطاری مقرر ہے۔
٭٭ پیر خواجہ حب علی شاہؒ کا اور قطب الاقطاب سلطان العارفین حضرت پیر خواجہ حبیب علی شاہؒ کے اعراس شریف 8 اگست کو آستانہ حبیبیہ کٹل منڈی قدیم میں منعقد ہوگا۔ صبح 7:30 بجے صندل شریف گذرانا جائے گا اور تلاوت قرآن مجید، محفل نعت منعقد ہوگیاور محفل قل و دعا کے بعد محفل کا اختتام ہوگا۔ مراسم عرس سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے۔
٭٭ عرس شریف صوفی حضرت سید شاہ علی میراق قادری بخاری قدس سرہ خانقاہ بخاری عطا پور نزد کھیت میدان، اسد بابانگر، کشن باغ میں مقرر ہے۔ جلوس صندل مبارک 9 اگست جمعہ کو بعد نماز عشاء خانقاہ درگاہ شریف میں مراسم صندل مالی اور جلسہ فیضان اولیاء اللہ منعقد ہوگا۔ 10 اگست کو بعد نماز عشاء محفل چراغاں و محفل سماع ہوگی۔ بعد نماز فجر محفل قل، تلاوت کلام پاک و چادر گل پیش کیا جائے گا۔ مراسم عرس سجادہ نشین متولی انجام دیں گے۔
٭٭ عرس شریف حضرت ابوالفداء ڈاکٹر محمد عبدالستار خان نقشبندی قادری مجددیؒ خلیفہ حضرت العلامہ محدث دکنؒ 9 اگست جمعہ کو مقرر ہے۔ بعد نماز جمعہ بعدقصیدہ بردہ شریف بمکان حضرت ممدوحؒ سید علی چبوترہ کے بعد صندل مبارک میسرم روانہ ہوگا۔ صندل مبارک غلاف مبارک و چادر گل کی پیشکشی و ذکر و مراقبہ و شجرہ خوانی و ختم خواجگان کے بعد جلسہ فیضان اولیاء اللہ و تذکرہ بعد نماز عصر جامع مسجد مہیشورم (میسرم) منعقد ہوگا۔ مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہیداللہ بشیر نقشبندی بخاری و ڈاکٹر محمد مصطفی و حافظ محمد فضل اللہ خاں نقشبندی کے خطابات ہوں گے۔