مردم شماری سے متعلق تمام جماعتوں کو مکتوب

   

پٹنہ : بہارکے پارلیمانی امور کے وزیروجئے کمار چودھری نے ریاست میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کے لئے یکم جون کو ہونے والی میٹنگ کے لیے تمام جماعتوں کو مکتوب ارسال کیا ۔ مسٹر چودھری نے اتوار کو یہاں مکتوب کو میڈیا میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کے مسئلہ پر مختلف جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ کے لئے انہوں نے مکتوب لکھا ہے ۔ پارلیمانی امورکے وزیر کے مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ بہار اسمبلی کی طرف سے دو بار منظور کی گئی متفقہ قرارداد کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے 2021 کی مردم شماری ذات پات کی بنیاد پر کرانے کی سفارش مرکزی سرکار کو بھیجی تھی ۔ لیکن مرکزی حکومت کی اظہار کرنے پر وزیراعلی مسٹر کمار نے بہار میں اسے ریاستی حکومت کی جانب سے کرانے کے لئے تمام پارٹیوں کے لیڈروں کی میٹنگ بلانے کا اعلان کیاتھا ۔