مرغ بازی کیلئے مرغوں کی خصوصی تربیت 6پیاک بھی شامل

   

30 ہزار تا 3.60 لاکھ روپئے میں ایک مرغ فروخت ، سوشیل میڈیا میں مارکیٹنگ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سنکرانت تہوار کے لیے مرغ بازی کی جتنی اہمیت اس سے بھی زیادہ اس مقابلہ کے لیے تیار کیے جانے والے دیسی مرغے مرغیوں کی ہے ۔ مرغ باز کے لیے مقابلہ میں شامل ہونے والے مرغوں کو چھ ماہ قبل سے تربیت دی جاتی ہے اور ان کے غذاؤں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ ڈرائی فروٹس کھلایا جاتا ہے ۔ ان کی باقاعدہ مالیش کی جاتی ہے اور روزانہ انہیں نہلایا جاتا ہے ۔ زیادہ تر ان کی پرورش ناریل کے باغ ، گودامس اور فام ہاوز میں کی جاتی ہے ۔ تربیت یافتہ مرغ 30 ہزار تا 3.60 لاکھ روپئے میں ایک فروخت ہوتا ہے ۔ مرغ باز کے لیے مرغوں کو تربیت دینے والوں نے بھی اس کی مارکیٹنگ کے لیے سوشیل میڈیا کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ ریہرسل کے لیے ان مرغوں کی ویڈیو بھی دکھائی جارہی ہے ۔ ان مرغوں کو مقابلہ کرنے کے لیے روزانہ 50 گرام مٹن بھی کھلایا جارہا ہے ۔ مرغ باز کے لیے دیڑھ تا دو سال کے مرغوں کا انتخاب کرتے ہوئے ان کی تربیت شروع کی جاتی ہے ۔ آپ کو سن کر تعجب ہوگا کہ آندھرا پردیش میں سنکرانت تہوار میں مرغ باز کے لیے چند مرغوں کو تربیت کے دوران سکس پیاک کی بھی تربیت دی گئی ہے ۔ آندھرا پردیش میں مرغ باز پر امتناع ہے ۔ مگر پھر بھی سیاسی قائدین کی سرپرستی میں مرغ باز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔۔ ن